اسرائیلی عدالت نے 18فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزاؤں کا حکم دیدیا

اسرائیلی عدالت نے 18فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزاؤں کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رام اللہ(اے این این)اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست 18 فلسطینی شہریوں کو تین سے 6ماہ کی انتظامی حراست کی سزاؤں کی منظوری دیدی ہے۔فلسطین میں اسیران کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوفر نامی فوجی عدالت نے 18فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دیئیجانے کی منظوری دی ہے۔رپورٹ کے مطابق دس فلسطینیوں محمود علی سعادہ، سعدی محمد خضیرات، موسی احمد بلبل، جہاد وضاح قطب، حمزہ جبر کوازبہ، ایمن محمد ابو عبید، یزن ولید عیاش، عزام حسن ربیع، نورالدین التلاحمہ اور جمال مسلمانی کو 4 ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔چھ فلسطینیوں مراد مامون عوادہ، تیمور ھشام برغوثی، نور الدین قاضی، عبدالناصر رابی، محمد عمر قنہ اور تامر عبدالکریم الحاج علی کو چھ ماہ جب کہ دو فلسطینیوں یوسف محمد الحق اور محمود عبدالطیف دیک کو تین تین ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -