الیکشن کمیشن 29ہزار ووٹوں کی تصدیق کے معاملے کو سنجیدگی سے لے،جمشید چیمہ

الیکشن کمیشن 29ہزار ووٹوں کی تصدیق کے معاملے کو سنجیدگی سے لے،جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 29ہزار ووٹوں کی تصدیق کے معاملے کو سنجیدگی سے لے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے عوام کی قسمت بدلنے کا نعرہ لگا کر انتخاب لڑتے ہیں لیکن اقتدار ملنے کے بعد ان کی ساری توجہ اپنی قسمت بدلنے پرمرکوز ہوتی ہے ۔ گزشتہ روز این اے 120کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران یونین کونسل 52میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کو صرف اپنی خود نمائی پسند ہے اور اپنی انا ء کی تسکین کیلئے قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔تحریک انصاف کی این اے120کی انتخابی مہم کیلئے یونین کونسل 64کی کوآرڈینیٹرمسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لاہور کا ضمنی انتخاب تبدیلی اور نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا ،حکمران جماعت کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز کو خاطر میں نہ لانا انتہائی تشویشناک اور الیکشن کمیشن کی رٹ پر بھی سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرد و خواتین ووٹرز کی کثیرموجود تھی ۔مسرت چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ والے حلقے کے عوام سے رابطہ کرنے اور ان سے ووٹ مانگنے کی بجائے دھاندلی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1