تحریک انصافکا برمامیں مسلمانوں پرمظالم کے خلافاحتجاجی مظاہرہ
لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف این اے 130میں ملک عثمان حمزہ اعوان کی قیادت میں برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں اس حلقہ کے علماء کرام اور حلقہ کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے پاکستان کے عوام اپنے برمی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اور ان پر ہونیوالے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں ہمارے حکمرانوں سمیت مسلم دنیا کے حکمران اپنی خاموشی توڑ کربرما میں جاری ظلم رکوانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک کا اجلاس طلب کرے اور برما کے مسئلہ کو فوری طور پربین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے برما کے مسلمانوں کا تحفظ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے۔