مسلمان برماکے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،عمران علیم شاہ

مسلمان برماکے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،عمران علیم شاہ

لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 233عمران علیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم بطور مسلمان برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر چپ نہیں رہ سکتے برما کے مسئلہ پر ہم پارٹی کے نظریاتی احساسات سے بالا تر ہو کر بطور مسلمان اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہیں گے اور ان کی اخلاقی مالی اور سفارتی حمایت بھی جاری رکھیں گے اور جلد ہی اپنے ان مسلمان بھائیوں کے حق میں ایک بڑی ریلی بھی نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کی بے بسی اور مظلومیت پر ہر پاکستانی اور ہر مسلمان کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں مگر عالمی برادری کے سینوں میں ناجانے پتھر کے دل ہیں کہ انہیں کوئی اثر ہی نہیں ہو رہا شہداء برماکے خون سے ان شا اللہ نئی سحر پیدا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ برما کے مسلمانوں کی حفاظت کیلئے بیدار ہوچکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1