وفاقی ملازمین کے بچوں کی تعلیمی وظائف سکیم کامیاب بنائی جائے،نصرت عباس

وفاقی ملازمین کے بچوں کی تعلیمی وظائف سکیم کامیاب بنائی جائے،نصرت عباس

لاہور(پ ر)سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، حکومت پاکستان کے تمام ریجنل دفاتر وفاقی ملازمین کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف برائے سال 2017-18ء کی سکیم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنائیں تاکہ کوئی بھی سرکاری ملازم اس سکیم سے محروم نہ رہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن رانا نصرت عباس نے وظیفہ فارم کے اجراء کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچے جنہوں نے بورڈ/یونیورسٹی کے سالانہ امتحان برائے میٹرک، انٹر اور گریجوایشن میں 80فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے ہوں انہیں بھی خصوصی وظیفہ دیا جائے گا۔

ہرطرح سے مکمل وظیفہ فارموں کی دستی یا بذریعہ ڈاک وصولی کی آخری تاریخ 31-10-2017مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان پوسٹ، پاک ریلوے، ٹیلی کام کمپنی، نادرا ، واپڈا اور دیگر سیمی گورنمنٹ اداروں کے ملازمین اس سکیم کے حقدار نہیں ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1