تحریک لبیک یارسول اللہؐ نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے برما ڈے منایا

تحریک لبیک یارسول اللہؐ نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے برما ڈے منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ العالمی اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ملک بھر میں’’ برما ڈے ‘‘منایا گیا ۔میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں ’’برما ڈے ‘‘منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ہزاروں مساجد میں برما کے مسلمانوں کی حمایت اور بدھ دہشت گردوں کے خلاف قرار داد یں منظور کی گئی۔اور نماز جمعہ کے بعد ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ العالمی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حج بیت اللہ اور در رسول ﷺ پر حاضری کے بعد لاہور ایر پورٹ پر آمد پر استقبال کیا گیا انہیں گاڑیوں کے قافلہ میں مکھن پوررہ شاد باغ لاہور مرکز فاروقیہ رضویہ میں لایا گیا ۔جہا ں انہوں نے خطبا جمعۃ المبارک ارشاد فرمایا۔انہوں نے کہابرما کے انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کی خامو شی تاریخ انسانیت کا بھیانک المیہ ہے۔ہزاروں مسلمانوں کے ناحق خون کی پھوپاروں سے اقوام متحدہ کے زمہ داران کو جاگ نہیں آرہی ۔برما کے مہاجرین اور پنا گزینوں کی مالی امداد اور آباد کاری کے لحاظ سے مسلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ برمی فوجی اور بدھ درندوں کی دہشتگری پر وہاں مسلم ممالک کی امن فوج تعینات کی جائے۔آنگ ساگ سوچی آشن وردھو پر جنگی مقدمہ کیا جائے۔حضرت میاں ولید احمد شرقپوری نے کہا خون مسلم رائیگا نہیں جائے گا۔ برما کی سرزمین بلآخر اسلام کا گہوارہ بنے گی۔ پیر سید خرم ریاض شاہ کہا برما کے مسلمانوں کے خون سے ایک نیا جہان تعمیر ہوگا۔