انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد خو ش آئند حنا بٹ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد خو ش آئند حنا بٹ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹر کی آمد کو خوش آئند قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان کی عزت و شہرت میں اضافہ ہو گا بلکہ پر امن ملک کا پیغام بھی جائے گا۔انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو عزت دے جائے۔

نہ کہ ان کیلئے پھٹیچر جیسے الفاظ استعمال کیے جائیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا نہایت خوش آئند ہے اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے ۔یہا ں آنے والے کھلاڑی پوری قوم کی مہمان ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ان کھلاڑیوں کے بارے میں کوئی منفی بات نہ کی جائے اور نہ پھٹیچر جیسے الفاظ استعمال کیے جائیں۔