جماعت ا ہلسنت کالا شاہ کاکو نے برمامیں مظالم کے خلافیوم سیاہ منایا

جماعت ا ہلسنت کالا شاہ کاکو نے برمامیں مظالم کے خلافیوم سیاہ منایا

فیروزوالہ (نامہ نگار ) انٹر نیشنل سنی سیکرٹریٹ کالا شاہ کاکو میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا جس کی قیادت مولانا حافظ عبدالستار نوشاہی ، سید عابد حسین شاہ، حافظ عمر رفیق اور دیگر ارکان نے کی۔ مقررین نے برما میں معصوم مسلمانوں کا قتل عام، کھلی دہشت گردی ہے ۔

قوم متحدہ کی امن فوج کو برما بھیجا جائے مسلمانوں پر ظلم و ستم فوری بند کیا جائے۔ مسلمان حکومتیں اور حکومت پاکستان برما سے سفارتی تعلقات فوری ختم کیے جائیں۔ برما کے مسلمانوں کا کیا قصور ہے۔ اس کے لیے عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ مظلوم برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا عالم اسلام کافرض ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1