گائے کے نام پرتشددکی روک تھام کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کا اقدام
نئی دہلی(این این آئی)انڈین سپریم کورٹ نے انڈیا کی تمام ریاستوں کے سبھی ضلعوں میں گائے کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات کا سدِ باب کے لیے ایک سینیئر پولیس اہلکار کو نوڈل افسر کے طور پر تعینات کیے جانے کا حکم دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک پیٹیشن کی سماعت کے دوران جسٹس امتاو رائے اور اے ایم کھانولکر نے کہا کہ یہ نوڈل افسر اس بات پر نظر رکھے گا کہ گؤ رکشکوں گائے کے تحفظ کے نام پر قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ گائے کے تحفظ کے نام پر ملک کی شاہراہوں پر پہرا دینے والوں کو قابو میں کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، اس کی معلومات عدالت کو دیں۔