میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام شرمناک سازش ہے،صابربٹ

میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام شرمناک سازش ہے،صابربٹ

لاہور(پ ر)چیئرمین امن کمیٹی بین المذاہب NA119 محمد صابر بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام گھناؤنی اور شرمناک سازش ہے اور مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے۔

اور انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں کو اس اہم ایشو پر خاموشی اور بے حسی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان اسلامی ممالک کا اجلاس طلب کرے اور برما کے مسئلہ کو فوری طور پر بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر مسلم امہ کی خاموشی درست نہیں۔ ہم سب پر ان کی مدد فرض ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1