گلستان کالونی دھرمپورہ میں گندگی کے مسائل حل کئے جائیں ،طاہر شاہ

گلستان کالونی دھرمپورہ میں گندگی کے مسائل حل کئے جائیں ،طاہر شاہ

لاہور(پ ر) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ دھرمپورہ گلستان کالونی مین بازار میں حلوائی کی دکان کے سامنے گندگی کے ڈھیر وں کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ گلی نمبر 10علاقہ کی مین روڈ ہے اور یہیں سے عید میلاد النبیؐ کا جلوس اور ہر وقت بڑی ٹریفک گزرتی ہے یہاں بھی ہر وقت گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کا ٹیوب ویل بھی ڈسپوزل پمپ کے بالکل ساتھ ہونے سے پینے کے صاف پانی میں گنداپانی شامل ہونے کا امکان ہے ۔طاہر شاہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1