بلاول کے میدان میں آنے سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھے گی،مخدوم احمد

بلاول کے میدان میں آنے سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھے گی،مخدوم احمد

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے پارٹی قیادت واضح کر چکی ہے کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن) سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا ۔ نواز شریف خود کو بچانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کے بچنے اور پکڑئے جانے سے کوئی غرض نہیں ۔ بلال بھٹو زرداری میدان میں اتر چکے ہیں جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا اضافہ ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے خاتمے کی باتیں اور دعوے کرنیوالوں کی سیاست ختم ہو چکی اب میدان پنجاب میں لگے گا۔ پنجاب میں پیپلز پرٹی کی بھرپور الیکشن مہم چلائی جائے گی یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقادر شاہین، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب شوکت محمود بسراء، اور میڈیا کوارڈینٹر محمد سلیم مغل سمیت دیگر پارٹی عہدیداران و کارکنان کے ایک وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل چکا ہے۔ اب صرف لاہور یا پنجاب ہی نہیں پورا ملک پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ساتھ دیکر آمریت کی باقیات کو منطقی انجام تک پہنچا کردم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں عوام کرپشن کے شہنشاہوں کو مسترد کر دینگے۔ اب نوٹوں سے ووٹ نہیں خریدے جا سکیں گے۔ بلکہ نظریہ کامیاب ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1