امیر قطرالریاض سربراہ اجلاس میں کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، ٹرمپ

امیر قطرالریاض سربراہ اجلاس میں کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر زوردیا ہے کہ وہ الریاض سربراہ اجلاس میں کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ انھوں نے خلیج بحران کے مذاکرات کے ذریعے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ صدر ٹرمپ نے شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے خلیجی ممالک کے اتحاد کو برقرار رکھا جائے ،دہشت گرد گروپوں کے لیے مالی رقوم کی ترسیل کو بند کیا جائے اور انتہا پسند نظریے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا ئیں۔صدر ٹرمپ اور شیخ تمیم نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایران سے علاقائی سلامتی کو درپیش خطرے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے قطر اور چار عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کی تازہ صورت حال اور کویت کی اس بحران کی سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے کوششوں پر بھی گفتگو کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -