عامر خان نے فریال سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

عامر خان نے فریال سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
 عامر خان نے فریال سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

  

 لندن(نیٹ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا۔عامر نے فریال کی ہر دھمکی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے رشتے کے خاتمے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے،اس کے علاوہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی تازہ ویڈیو میں فریال سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور فریال کے راستے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے ، میں نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اور یہ فیصلہ اہلیہ کی رضامندی سے کیا ہے، اس کے علاوہ وہ اپنی بچی کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں گے کیونکہ وہ اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی