پاکستان جانے کیلئے پرجوش ہیں،ڈیرن سیمی

پاکستان جانے کیلئے پرجوش ہیں،ڈیرن سیمی

دبئی(نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کا پشتو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل زبان ہے تاہم اس کے لئے وہ کوچنگ کلاسز لیں گے۔ دبئی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں ،وہ پاکستان جانے کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔

دورہ ورلڈ الیون میں شامل ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے پاکستان جاکر دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا ہے ،پر امید ہوں کہ شائقین کرکٹ کو سیریز کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی