ورلڈ الیون کی آمد،مختلف اضلاع سے پولیس آج لاہورپہنچے گی

ورلڈ الیون کی آمد،مختلف اضلاع سے پولیس آج لاہورپہنچے گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب کے مختلف اضلاع سے 4500پولیس اہلکاروں پر مشتمل نفری آج لاہور پہنچ جائے گی جبکہ ڈی پی اوز کے عہدے سمیت دیگر آٹھ اعلیٰ پولیس افسران ہفتہ کے روز ہی لاہور پہنچ گئے تھے جنہوں نے متعلقہ پولیس حکام کے پاس اپنی جوائنگ رپورٹ کروا دی ہے بتایا گیا ہے کہ ان پولیس افسران اور اہلکاروں پر مشتمل نفری کو بارہ ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ورلڈ الیون کے موقع پر سکیورٹی امور کے لئے آئی جی پولیس پنجاب نے طلب کر رکھا ہے۔

جو آج باقاعدہ اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی