ورلڈ الیون کی لاہور آمد کا سگنل گرین

ورلڈ الیون کی لاہور آمد کا سگنل گرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سکیورٹی ٹیم نے ورلڈ الیون کے انعقاد کے سلسلے میں پورے شہر سمیت قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر گرد و نواح میں کیئے گئے سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی لاہور آمد کے سلسلے میں گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد ورلڈ الیون کی لاہور آمد ایک سو فیصد یقینی ہو گئی ہے۔لاہور میں آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیر نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی آفیشل نے ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم کے ہمراہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ورلڈ الیون کے روٹس کی نگرانی کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی اکبر ناصر خان نے اسٹیڈیم، روٹس، موبائل کمانڈ سنٹر، اسپیشل سرویلینس وہیکلز پر نصب کیمروں کے متعلق بریفنگ دی۔ آئی سی سی آفیشل کو بتایا گیا کہ اتھارٹی کی جانب سے 15 ایس پیز کو ایم ڈی ٹی سیٹ بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں جنہیں روٹس پر موومنٹ کے دوران آڈیو ویڈیو کمیونیکیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ڈیوڈ سمیر نے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکیورٹی ٹیم کواتھارٹی کی ورکنگ کا جائزہ لیا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ورلڈ الیون سے متعلق سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی پلان کے تحت قذافی سٹیڈیم لاہور کے گرد و نواح میں سوئی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر گرد و نواح کی دوکانیں پلازے اور دفاتر آئندہ چھ روز کے لیئے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ قذافی سٹیڈیم کے باہر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔