آزادی کپ ، آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)آزادی کپ کرکٹ سیریز کیلئے بین الاقوامی مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ،آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے ،رچی رچرڈسن ورلڈالیون سیریزمیں ریفری کے فرائض انجام دیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ ورلڈالیون اورپاکستان کے درمیان میچز12، 13اور15ستمبرکوکھیلے جائیں گے اور ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ورلڈ الیون کے ساتھ میچ کی تیاری کیلئے قذاقی سٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔