مہنگے ٹکٹ خریدنے والوں کے بھنگڑے ،500اور 2500والے ٹکٹ ڈھونڈتے رہے

مہنگے ٹکٹ خریدنے والوں کے بھنگڑے ،500اور 2500والے ٹکٹ ڈھونڈتے رہے
 مہنگے ٹکٹ خریدنے والوں کے بھنگڑے ،500اور 2500والے ٹکٹ ڈھونڈتے رہے

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) بینک آف پنجاب کی بیشتر برانچز میں 500کے بعد ڈھائی ہزار والے ٹکٹ بھی نایاب ہوگئے۔بینک آف پنجاب کا اسٹاف ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آج بھیچھٹی نہیں کرے گا، انتظامیہ کے مطابق صبح 9 سے رات 5بجے تک مقررہ شاخوں سے شائقین کو ٹکٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق 500 روپے والی تمام ٹکٹیں فروخت جبکہ ڈھائی ہزار روپے والی ٹکٹس کا محدود اسٹاک موجود ہے،4 اور6 ہزار والی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، 8 ہزار روپے والی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، گزشتہ روز بھی شائقین کی بڑی تعداد 500 روپے والی ٹکٹ خریدنے کیلیے بینکوں کے باہر جمع ہوگئی لیکن کسی کی دال نہ گلی۔ شائقین نے احتجاج بھی کیا۔مہنگی ٹکٹ حاصل کرنے والے نوجوان بھی بھنگڑے ڈال کر اپنی کامیابی کا جشن مناتے نظر آئے جب کہ سستے ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والوں کا کہنا تھا کہ ایک عرصے بعد میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد ہورہی ہے، ہر کوئی ملکی اور غیرملکی اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتا ہے لیکن جیب اجازت نہیں دیتی،بڑا موقع ضرورہے لیکن اس کیلیے بڑی رقم کہاں سے لائیں،1،2برانچز میں جارحانہ رویہ اختیار کرنے والے نوجوانوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس سے بھی مدد لینا پڑی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی