یو ایس اوپن ، رافیل اورکیون اینڈریسن فائنل میں پہنچ گئے

یو ایس اوپن ، رافیل اورکیون اینڈریسن فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیٹ نیوز) اسپین کے رافیل نڈال یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔انہوں نے ارجنٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دی۔فائنل میں نڈال کا مقابلہ جنوبی افریقا کے کیون اینڈریسن سے ہوگا۔نیویارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو نے ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کے خلاف پہلا سیٹ چھ چار سے جیت لیا۔ نڈال نے اگلے تینوں سیٹ چھ صفر ،چھ تین اور چھ دو سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی ۔دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ٹینس اسٹار کیون اینڈرسن نے اسپینش حریف کو شکست دیکر باون برس بعد یوایس اوپن کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے۔