پاک سری لنکا شیڈول جاری، ٹی 20کیلئے لنکن 29 اکتوبر کو لاہور آئینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کی جانب سے سری لنکا پاکستان سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور مہمان ٹیم 29 اکتوبر کو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز 28 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جس میں 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی، دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابو ظہبی، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظبی، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے پہلے دونوں میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ابوظبہی میں ہوں گے۔ تیسرا اور آخری میچ کھیلنے کیلیے سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی اور لاہور میں 29 اکتوبر کو میچ کھیلے گی۔