نہیں لگتا 14 ستمبر کو الوداعی تقریب میں جاسکوں،یونس خان

نہیں لگتا 14 ستمبر کو الوداعی تقریب میں جاسکوں،یونس خان
نہیں لگتا 14 ستمبر کو الوداعی تقریب میں جاسکوں،یونس خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا کہ اب تک الوداعی تقریب کے لیے لاہور جانے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی صاحب کا بذات خود فون آیا تھا تو انہوں نے کہا یونس سنا ہے آپ پی سی بی سے ناراض ہیں جس کے جواب میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ الوداعی تقریب کے معاملے میں پی سی بی نے بہت دیر کر دی اور کئی لوگ اس معاملے میں بازی لے گئے ہیں۔یونس کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی طرف سے الوداعی تقریب میں انھیں بڑی رقم دینے کی پیش کش بھی کی گئی ہے لیکن آج میں جو کچھ بھی ہوں اس پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے دس ہزار رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں تو اس میں ان کا کوئی کمال نہیں، یہ سب اللہ تبارک و تعالی کی خاص عطا ہے جس کا وہ جتنا شکر ادا کروں کم ہوگا۔یونس خان نے مزید کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ وہ 14 ستمبر کو لاہور میں ہوں گے ، باقی جو اللہ تعالی چاہے بندے کی کوئی اوقات نہیں۔انہوں نے تنقید کرنے والے سابق کرکڑز کو واضع پیغام دیا ہے کہ اب وہ اس حقیقت کو مان لیں تو اچھا ہوگا کہ یونس خان رنز بنانے کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر "ون " کھلاڑی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی