چیمپئنز ٹرافی کی فتح اور پی ایس ایل کرکٹ کی واپسی کا سبب بنا،رمیز راجہ

چیمپئنز ٹرافی کی فتح اور پی ایس ایل کرکٹ کی واپسی کا سبب بنا،رمیز راجہ
 چیمپئنز ٹرافی کی فتح اور پی ایس ایل کرکٹ کی واپسی کا سبب بنا،رمیز راجہ

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے ورلڈ الیون کا دورہ ممکن بنانے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کے لئے مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی آمد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس مرحلے پر عالمی تنظیم کایہ اقدام دراصل پیغام ہے کہ کرکٹ برادری پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی ۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس دورے کا تمام تر کریڈٹ کھلاڑیوں اور آئی سی سی کو جانا چاہئے، خاص طور پر پلیئرز کا شکریہ جنہوں نے اپنے گھروالوں اور احباب کی باتیں نظر انداز کرکے یہ جرات مندانہ فیصلہ کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی