ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی دبئی آمد جاری

ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی دبئی آمد جاری

دبئی(نیٹ نیوز)دورہ پاکستان کیلئے ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی دبئی آمد کا سلسلہ جاری ، شاہینوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کھلاڑی (آج) اتوار کو دبئی میں پریکٹس کریں گے جبکہ مہمان ٹیم(کل) پیرکی علی الصبح لاہورپہنچے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کی دبئی آمد کا سلسلہ جاری ہے،سری لنکا کے تشارا پریرا اور بین ڈیگیٹ کے بعد ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، این مورگن ، ڈیرن سمی اوراینڈی فلاورآج دبئی پہنچیں گے۔ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑی ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کی زیرنگرانی دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کل پریکٹس کریں گے۔ورلڈ الیون کی ٹیم پیرکی علی الصبح لاہور پہنچے گی،لاہور پہنچنے کے بعد ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلیسی پریس کانفرنس کریں گے جبکہ اسی روز شام کو مہمان ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی