آزادکشمیر میں کرکٹ کی بہتر ی کیلئے پہلا قدم اٹھا لیا، اعجاز احمد جونیئر
لاہور( سپورٹس ڈیسک)آزادکشمیر کرکٹ ریجن کے ہیڈ کوچ اور لاہور قلندر کے سینئر کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں کرکٹ کی بہتر ی کے لئے پہلا قدم اٹھا لیا لاہور قلندر جیز رائیزنگ سٹار کے لئے کشمیر کی ٹیم کو میرٹ کی بنیاد پر سلیکٹ کیا۔ آزاد کشمیر میں کرکٹ کی بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدان آباد کرنے ہوں گے۔ کشمیر میں بے پنا ٹیلنٹ ہے اس کو تراشنے کی ضرورت ہے ۔سلمان ارشاد کی صورت میں کشمیر سے ایک اچھا ٹیلنٹ سامنے آیاہے۔