برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے، تھیساراپریرا

برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے، تھیساراپریرا
 برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے، تھیساراپریرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (نیٹ نیوز)سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرانے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میںھیسارا پریرا کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی لیگ نیٹ ویسٹ بلاسٹ کے دوران ان سے رابطہ کیا، جس کے بعد سے وہ اس سیریز کے لیے بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔سری لنکن آل راؤنڈر نے کہا کہ ابتدا میں میرے گھر والے خوفزدہ تھے تاہم میں نے انہیں کہا کہ پاکستان ایشیائی ہمسایہ ملک ہے، لہذا ہمیں ان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر مارچ 2009 میں لاہور کی لبرٹی چوک پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد تھیسارا پریرا، پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔تھیسارا پریرا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کے ساتھ کھیلنا ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور اس موقع کو وہ اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دیں گے۔