نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے ہفتہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیدیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے ہمراہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے قائم ہونیوالے عارضی ہسپتال کی مجوزہ جگہ کا الگ الگ معائنہ کیا، اس موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب اور محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے، صوبائی وزراء کو بریفنگ دی گئی کہ عارضی ہسپتال 20بستروں پر مشتمل ہوگا جس میں آپریشن تھیٹر بھی شامل ہے، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن اور محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ عارضی ہسپتال کیلئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی