شمالی کوریا کا جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان، میکسیکو میں سفیر ملک بدر

شمالی کوریا کا جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان، میکسیکو میں سفیر ملک بدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانک ، سیول ، میکسیوسٹی(آن لائن) شمالی کوریا نے کہاہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اضافی پابندیوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھیں گے۔شمالی کورین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ امریکا اگر یہ سمجھتاہے کہ وہ سخت پابندیاں عائدکرکے ہمیں ڈرا دیگا تو وہ غلطی پر ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے مزید پابندیاں عائد کیں یا حملہ کیا تو نتائج کا ذمے دار وہ خود ہو گا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی شمالی کوریا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نئی قرارداد تیار کرنے اور اس پر رائے شماری کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔علاوہ ازیں جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے جبکہ شمالی کوریا کی طرف سے آج یا کل ایک میزائل تجربے کا امکان ہے، میکسیکو نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کردیاہے جب کہ برطانیہ نے بھی نئی پابندیوں کے تناظر میں شمالی کوریا کے ورکرز کو یورپی یونین سے بیدخل کرنے کے اقدام کی حمایت کر دی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -