روس کا شام میں فضائی حملہ، داعش کے 40جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

روس کا شام میں فضائی حملہ، داعش کے 40جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(این این آئی)روس نے شام میں فضائی حملہ کرکے داعش کے چار اعلیٰ رہنماوں سمیت چالیس جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ فضائی حملہ شام کے مشرقی شہر دیرالزور سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع موحسن نامی ٹاون میں کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ایس یو 34 بمبارطیاروں اور ایس یو 35 لڑاکا طیاروں نے یہ کارروائی پانچ ستمبر کو کی تھی، تاہم اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاعات اب ملی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ داعش کے کمانڈروں کی خفیہ میٹنگ کے موقع پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر گْل مراد خالیموف جسے داعش کا وزیرِ جنگ قرار دیا جاتا تھا اور مالیاتی رہنما ابومحمد الشمالی بھی شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -