سی پیک کے سیاسی ، اقتصادی اور سماجی پہلو‘کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ اور مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام ’چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک)کے سیاسی ، اقتصادی اور سماجی پہلو‘کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس11تا13ستمبرہو گی۔ اس سلسلے کی افتتاحی تقریب کل صبح 10بجے الرازی ہال میں ہوگی جس میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم پنجاب سید رضاعلی گیلانی، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر،وائس چانسلر بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ، ڈائریکٹر ہسٹری ڈیپارٹمنٹ نانجنگ یونیورسٹی چین پروفیسر ڈاکٹر یو وین جی، وائس پریذیڈنٹ نانجنگ یونیورسٹی زیانلن کیمپس پروفیسر ڈاکٹر زو چنگباؤ ، روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور چیئرمین شعبہ تاریخ اور مطالعہ پاکستان پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔