پارٹنر سکولوں سے وابستہ اساتذہ کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،طارق محمود

پارٹنر سکولوں سے وابستہ اساتذہ کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،طارق محمود

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے تاکید کی ہے کہ سکول پارٹنر مالکان روزنامچہ برائے حاضری طلباء و طالبات مرتب کرنے میں خصوصی توجہ دیں کیونکہ طالب علموں کی حاضری اور رپورٹ کی تیاری پیف پارٹنر سکولوں کے اجتماعی مفاد کی خاطر ہے۔ مزید برآں پارٹنر سکولوں سے وابستہ اساتذہ کی عزت نفس اور ان کی معاشی و معاشرتی ذمہ داریوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ خدانخواستہ کسی کے استحصال کا تاثر ظاہر نہ ہواور اس ضمن میں پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن ایکٹ۲۱۰۲ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ایم ڈی طارق محمود نے سکول مالکان سے گزاش کی کہ خادم پنجاب وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے وژن ’پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب‘ کی تقلید کے لیے سکولوں میں ضروری سہولیات اور بہترین انفرا سٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنائیں مانیٹر نگ کے دوران پیف مانیٹر کو بر وقت فراہم کرنے میں بھرپور تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4