کاسموپولیٹن کلب میں آج ارشد نسیم بٹ کے ساتھ شام منائی جائیگی
لاہور(پ ر) اردو لٹریری ایسوسی ایشن انٹرنیشنل لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر، معروف دانشور ارشد نسیم بٹ کی آسٹریلیا روانگی کے موقع پر ان کے ساتھ ایک شام منائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں آج شام 4بجے کاسموپولیٹن کلب باغ جناح میں ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں معروف شاعر ناصر رضوی میزبان ہونگے جبکہ معروف شاعر ادیب، دانشور اور صحافی مہمان عزیز کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔