مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے،سید سرفراز حسین

مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے،سید سرفراز حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز حسین نقوی نے عیدغدیر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کی بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے، مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے
۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کے ساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام ہی امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ ولایت، جوان کے خون میں اتنی رچی بسی ہو کہ خون کا ہر قطرہ ولایت کی گواہی دے۔