عالمی ضمیر کو برمی مظالم کے خلافآواز بلند کرنی چاہئے،بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل

عالمی ضمیر کو برمی مظالم کے خلافآواز بلند کرنی چاہئے،بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل
 عالمی ضمیر کو برمی مظالم کے خلافآواز بلند کرنی چاہئے،بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)’’خداوند سے دعا ہے کہ وہ برما کی حکومت کو ہدایت دے اور عالمی ضمیر کو جرات عطا کرے کہ وہ برمی مظالم کے خلاف آواز بلندکرے‘‘۔ اس امر کا اظہار ڈاکٹر آزاد مارشل بشپ آف رائیونڈ ڈایوسس، بشپ آف پرشین گلف اور صدر نیشنل کونسل آف چرچز اِن پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے روہنگیا کے مسلمانوں سے متعلق برمی حکومت کی ظالمانہ ریاستی حکمتِ عملی کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدھ مت کے پیرو کاروں سے ایسی قبیح حرکات کی توقع نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ برما میں صدیوں سے مقیم مختلف قوموں کا برما پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ برما کے اصل باشندوں کا۔یوں لگتا ہے جیسے برما کے صاحبانِ اختیار کی سوچ قابیل کی فکر سے مختلف نہیں ہے۔بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس طرح برمی فوج کے ظلم و ستم دکھائے جارہے ہیں کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ اکیسویں صدی میں کسی مہذب ملک میں رونما ہونے والے واقعات ہیں۔ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس سنگین مسئلے پر فی الفور توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری روہنگیا کے مسلمانوں کی آسانیوں کے لئے خداوند سے دعا کرتی ہے۔