برما کے مسلمانوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جانی چاہیے ،حاجی عبدالرزاق

برما کے مسلمانوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جانی چاہیے ،حاجی عبدالرزاق

لاہور(پ ر ) نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف عالمی بے حسی افسوسناک امر ہے ان مظلوم مسلمانوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جانی چاہیے ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ مسلمانوں پر دہشتگردی کا لیبل لگایا جانا عالمی سازش ہے جبکہ دیگر ملکوں میں اس سے کہیں زیادہ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کی قومی خارجہ پالیسی میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے اور امریکہ سمیت عالمی طاقتوں سے نیا معاہدہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ یکطرفہ دی جانے والی قربانیوں کو نظر انداز کر کے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ سراسر نا انصافی ہے ہمارے وزیر خارجہ نے بہتر موقف اپنایا ہے جس پر من و عن عمل بھی ہونا چاہیے ۔

وقت آ گیا ہے کہ دو قومی نظریے بالخصوص اسلامی تشخص کے فروغ کیلئے کوششیں کی جائیں اسی طرح ہم اقوام عالم میں اپنا منفرد مقام قائم رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکیا جا رہا ہے تاکہ عالمی طاقتیں من پسند نتائج حاصل کر سکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4