چین میں فولڈنگ کارڈز سے بنے خوبصورت گلدان

چین میں فولڈنگ کارڈز سے بنے خوبصورت گلدان
چین میں فولڈنگ کارڈز سے بنے خوبصورت گلدان

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں 65 سالہ "زنگ کی ہوا" نامی ریٹائرڈ شخص نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فولڈنگ کارڈز سے بنے ہوئے خوبصورت چینی گلدان بنانے کا منفرد کام سرانجام دیا۔ان کارڈرز کا دنیا بھر میں دیگر لوگوں نے بھی استعمال کیا ہے تاہم اس انداز میں انہیں پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔کیہوا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نہایت عمدہ طریقہ سے پلاسٹک کارڈز کو کئی مختلف طریقوں سے موڑ کر گلدان بناتے ہیں۔کی ہوا فولڈنگ کارڈز کی مدد سے گلدان پر روایتی چینی اور جیومیٹریکل ڈیزائن بناتے ہیں جس سے گلدان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔یہ گلدانوں کو اتنی صاف مہارت سے بناتے ہیں کہ دیکھنے والا اس میں کوئی عیب تلاش نہیں کر پاتا جبکہ دور سے دیکھنے پر لگتا ہے کہ گلدان شیشے یا چینی مٹی سے بنا ہوا ہے۔فولڈنگ کارڈز سے بنے ہوئے گلدان چین میں شادی، سالگرہ اور دیگر تقریبات میں تحفے کے طور پر بھی دیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی مختلف فن کی تقاریب میں انہیں نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ لوگ اس کی نمائش سے متاثر ہو کر گھر کی سجاوٹ کے لئے بھی خرید رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4