گوگل سرچ فیڈ اب دنیا بھر میں دستیاب، فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کیلئے

گوگل سرچ فیڈ اب دنیا بھر میں دستیاب، فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کیلئے
گوگل سرچ فیڈ اب دنیا بھر میں دستیاب، فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کیلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو فیس بک کو سب سے زیادہ پسندیدہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ مانا جاتا ہے اور اس کے نیوز فیڈ پر صارفین گھنٹوں مگن رہتے ہیں مگر گوگل نے بھی کچھ اسی قسم کا فیچر اپنی ایپ کے لیے بھی متعارف کرادیا ہے۔ویسے تو یہ فیچر جولائی میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم اس وقت یہ صرف امریکا تک محدود تھا مگر اب اسے دنیا بھر کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور فی الحال اینڈرائیڈ صارفین ہی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔مگر بہت جلد یہ آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی متعارف کرادیا جائے گا جبکہ گوگل موبائل سرچ سائٹ پر بھی۔یہ گوگل فیڈ نامی فیچر استعمال کرنا بہت آسان ہے بس گوگل سرچ ایپ اوپن کریں اور آپ کے ساتھ اسٹوریز پر مشتمل کارڈز کی فہرست آجائے گی۔یہ خبریں بھی ہوسکتی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ میوزک، اسپورٹس، سفری معلومات، فلموں کے ٹریلر اور دیگر بھی نظر آئیں گے یا جیسا صارف کی دلچسپی ہوگی ویسا مواد نظر آئے گا۔یعنی اگر آپ نے گوگل کی اسٹینڈرڈ سرچ سیٹنگز میں چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہوگی تو اسٹوریز میں وہی کچھ نظر آئے گا جو آپ اکثر سرچ کرتے ہوں گے، کیونکہ گوگل سرچ، میپس اور یوٹیوب ہسٹری، لوکیشن، ڈیوائس انفارمیشن اور دیگر تفصیلات کے مطابق یہ کارڈز ترتیب دے گا۔یہ نئی فیڈ آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے لہذا آپ کی عادات اور دلچسپی میں تبدیلی اس کو بھی بدلے گی اور آپ اسے بہتر بنانے میں مدد بھی دے سکتے ہیں۔