خودکشی کرنے والے لوگ کیا سوچ رہے ہوتے ہیں؟

خودکشی کرنے والے لوگ کیا سوچ رہے ہوتے ہیں؟
خودکشی کرنے والے لوگ کیا سوچ رہے ہوتے ہیں؟

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل خودکشی کا رجحان روز بروز بڑھتا جارہا ہے، تھوڑی سی پریشانی ہوئی نہیں کہ لوگ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں؛ یہ جانے بغیر کہ اس کے نتائج کتنے بھیانک ہوں گے۔حال ہی میں بھارت میں دو نوجوان لڑکیوں کی خودکشی کرنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس میں دونوں لڑکیاں ہاتھ میں زہر کا پیالہ پکڑے سیلفی لیتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ بعد ازاں دونوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جب کہ اس سے قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر بھی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک خاتون خود کشی کررہی تھی۔ ایسے ہی نجانے اور کتنے واقعات ہیں جن میں سے کچھ تو منظر عام پر آجاتے ہیں جبکہ اکثر سامنے آنے سے رہ جاتے ہیں۔ایک سروے کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد نوجوان اور بچوں کی ہے کیونکہ یہ لوگ بہت جذباتی ہوجاتے ہیں اور اپنی خواہش کے مطابق کام نہ ہونے پر خود پر قابو نہیں رکھ پاتے اور خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھالیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نوجوان جو بیرونی طور پر تو مضبوط نظر آتے ہیں لیکن اندر سے کمزور ہوتے ہیں لہٰذا ان لوگوں پر ذرا سی بھی پریشانی آجائے تو اس کا حل وہ اپنی زندگی کا خاتمہ سمجھتے ہیں جبکہ یہ مکمل طور پر غلط ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4