پارکنگ کی سہولت کے بغیر تعمیر پلازوں کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

پارکنگ کی سہولت کے بغیر تعمیر پلازوں کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(نامہ نگارخصوصی)گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ نہ رکھنے پر بلند و بالا پلازوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے قوانین کے تحت پلازوں میں پارکنگ کے لئے جگہ مختص کرنا لازم ہے،شہر میں بلند وبالاپلازوں میں پارکنگ نہ ہونے سے سڑکیں پارکنگ سٹینڈ کا منظر پیش کر رہی ہیں جس سے ٹریفک کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

پارکنگ،پلازے

مزید : علاقائی