چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ملاقات

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے گزشتہ روزملاقات کی ، ملاقات کے دوران لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ججوں کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کا معاملہ زیر غور آیا ہے جبکہ بنچ اور بار کے معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس صاحبان کے درمیان ملتان بار کے صدر اور بنچ تنازع پر گفتگو ہوئی ہے، معاملے کو بہتر انداز میں نمٹانے اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے غور کیا گیا۔

ملاقات

مزید : علاقائی