زرعی ترقیاتی بینک کے افسر کی یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر کارروائی کیخلاف درخواست

زرعی ترقیاتی بینک کے افسر کی یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر کارروائی کیخلاف ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)زرعی ترقیاتی بینک کے افسر نے یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بنا پر اپنے خلاف کی جانے والی کارروائی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے۔یونین کے اسسٹنٹ نائب صدر میاں واجد کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ بینک ملازمین کی یونین کا سرگرم رکن ہے ، یونین کی سیاست کرنے اور اعلیٰ افسران کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر بینک انتظامیہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یونین سرگرمیاں

مزید : علاقائی