آنگ سان سوچی اورآشن ورتھو کیخلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ اینڈ جسٹس میں درخواست

آنگ سان سوچی اورآشن ورتھو کیخلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ اینڈ جسٹس میں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اوران کی نسل کشی پر میانمار کی ریاستی سربراہ آنگ سان سوچی اور مذہبی پیشوا آشن ورتھو کے خلاف پاکستانی شہری نے بین الاقوامی فوجداری عدالت انصاف میں پٹیشن دائر کر دی ۔یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں واقعہ بین الاقوامی فوجداری عدالت انصاف میں ڈاک اوربذریعہ ای میل دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی ریاستی سربراہ اور مذہبی پیشواکے ایما پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ،مسلمان خواتین اور بچوں کو بداخلاقی کے بعد قتل جبکہ مرد مسلمانوں کو جبری طور پر ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی