مختلف مقدمات میں 47ملزم اشتہاری قرار ،21کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

مختلف مقدمات میں 47ملزم اشتہاری قرار ،21کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے مختلف مقدمات میں ملوث 47ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ آصف ریاض نے 21ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔فاضل جج صاحبان نے متعلقہ ایس ایچ او زکو حکم دیا ہے کہ ان ملزموں کو گرفتار کر کے آئندہ تاریخ سماعت پر عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ کی عدالت میں اچھرہ،ستو کتلہ اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے 47ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چوری ڈکیتی،ساؤنڈ ایکٹ، لڑائی جھگڑا اور ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں،ملزمان طلبی نوٹس کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے ہیں جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔ملزموں میں عامر،دانیال ،عباس، محمدآصف ، فیاض ، ثاقب علی، محمد عدنان، عمران،علی ماجد سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔دوسرے مقدمہ میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ آصف ریاض نے 21ملزموں کے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔عدالت میں فیکٹری ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا ہے ، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ، ون ویلنگ،ڈینگی اور شراب برامدگی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان میں عاطف، فیصل، مبشر،عبدالرؤف، شفیع محمد ، مشتاق، عاشق، محمد یعقوب، محمد عثمان، نعمان، اصغر علی، محمد فہیم، علیم عباس اقر رمضان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -