چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ

چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری اور ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان کے روبرو گرین ٹاؤن پولیس نے ملزم اشرف کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا،تفتیش کے دوران ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے، ملزم کے قبضے سے نقدی،لیپ ٹاپ اور موبائلز فونز برآمد کئے جا چکے ہیں،ملزم چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پہلے بھی ملوث رہ چکا ہے،ملزم کے ساتھی ابھی مفرور ہیں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی