ماڈل ٹاؤن کچہری ،ماڈل صوفیا مرزا نے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا

ماڈل ٹاؤن کچہری ،ماڈل صوفیا مرزا نے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ماڈل صوفیا مرزا نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست ماڈل ٹاؤن کچہری میں دائر کردی ۔ماڈل صوفیہ مرزا نے منور بخشی ایڈووکیٹ کی وساطت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست دائرکی ہے،ماڈل صوفیہ مرزا اپنے وکیل کے ہمرا گزشتہ روزعدالت میں پیش ہوئیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے ماڈل صوفیہ مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا تھاکہ صوفیہ مرزا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے،سمن آباد پولیس نے ملزمہ صوفیا مرزا کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،ماڈل صوفیہ مرزا فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ہیں اور روپوش ہو چکی تھیں ،تھانہ سمن آباد پولیس نے شہری شیخ ناصر جاوید کی درخواست پرماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فراڈکامقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید :

علاقائی -