گلوکارہ حمیرا ارشد کو دھمکیاں دینے میں ملوث خاتون کی عبوری ضمانت
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کو دھمکیاں دینے اور گھر پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث عنبرین نامی خاتون کی عبوری ضمانت 14ستمبر تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد کے گھر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ملوث عنبرین نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 50ہزارروپے کا ضمانت نامہ داخل کرانے کا حکم دیاہے،فاضل جج نے ملز مہ کو پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ ملزمہ عنبرین کے خلاف گلوکارہ حمیرا ارشد کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ عدالت نے پولیس سے 14ستمبر تک ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔