تھانہ گرین ٹاؤن پر حملہ، دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ گرین ٹاؤن پر حملہ کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ کو سیشن کورٹ بھجوا دیاہے، عدالت میں ملزموں کے وکیل نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 22افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کے دوران تھانے پر حملہ کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا تھا، عدالت میں چالان آنے پر عدالت نے ملزمان کو حاضری کے لئے طلب کیا اسی دوران ملزموں کے وکیل مون نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا اور عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعہ نہیں لگتی ہے جو دفعات لگائی گئی وہ غلط ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ دہشت گردی کی دفعات کو ختم کیا جائے جس پرعدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد کیس سے دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرتے ہوئے کیس کوسماعت کے لئے سیشن بھجوا دیا ہے۔