ماڈل ٹاؤن کچہری سے ڈیٹا انٹری آپریٹرز غائب ، ریکارڈ رجسٹروں میں درج ہونے لگا

ماڈل ٹاؤن کچہری سے ڈیٹا انٹری آپریٹرز غائب ، ریکارڈ رجسٹروں میں درج ہونے لگا

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی متعدد عدالتوں میں ڈیٹا انٹری آپریٹرز مبینہ طور غائب رہنے کے باعث متعدد عدالتوں کا ریکارڈ کمپیوٹررائز نہ ہو سکا۔ڈیٹا انٹری آپریٹرز عدالتوں میں موجود نہ ہونے کے باعث متعدد عدالتوں کے مقدمات کا ریکارڈ رجسٹروں میں درج کیا جا رہا ہے،ڈیٹا انٹری آپریٹرز نہ ہونے کی وجہ سے متعدد عدالتوں کی کاز لسٹ مینول طریقے سے جاری کی جارہی ہے ،اس حوالے سے وکلاء کا کہنا ہے کہ کاز لسٹ مینول طریقے سے جاری ہونے کے باعث مقدمات کی سماعت میں غلط تاریخوں کا بھی خدشہ ہوتاہے جبکہ ڈیٹاانٹری آپریٹر نہ ہونے کے باعث سائلین کو بھی مقدمات کی سماعت کی تاریخوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

مزید : علاقائی