لوکو موٹوز کے پر زواں اور رولر سپورٹس پروگرام میں خوردبرد کے الگ الگ کیسوں کی سماعت

لوکو موٹوز کے پر زواں اور رولر سپورٹس پروگرام میں خوردبرد کے الگ الگ کیسوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)احتساب کی عدالتوں میں پنجاب رولرسپورٹس پروگرام اور ریلوے کے انجنوں کے پرزے خرید کر ریلوے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دو الگ الگ کیسوں کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے دونوں کیسوں میں پراسکیوشن کو گواہ پیش کرنے کا پابند کردیاہے۔احتساب عدالت میں ریلوے کے انجنوں کے پرزے خرید نے کی آڑ میں محکمہ ریلوے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ملوث ریلوے کے سابق جنرل منیجرسعید اختر اور ڈی ایس احسن محمود کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے اس کیس میں گواہ طلب کررکھے تھے لیکن گزشتہ روزقانونی پیچیدگی کی وجہ سے گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے دوبارہ گواہوں کو 23ستمبر کے لئے پابند کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت میں پنجاب رولرپروگرام کی آڑ میں کروڑوں روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے ریفرنس میں ملوث شکیل احمد،عارف علی سمیت 10ملزموں کے ریفرنس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی ہے ،عدالت میں پراسیکیوشن کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ،عدالت نے مزید گواہوں کو آئندہ تاریخ پر طلب کیا ہے، ملزمان کے خلاف ریفرنس نیب پنجاب نے پیش کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -