6کلو چرس رکھنے کے الزام میں پشاور کی خاتون کو5 برس قید

6کلو چرس رکھنے کے الزام میں پشاور کی خاتون کو5 برس قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے 6 کلو چرس پشاورسے لاہور لانے والی مجرمہ سعدیہ یعقوب کو 5 سال قید اور 26ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود کی عدالت میں اے این ایف نے 6کلو چرس رکھنے کے الزام میں پشاور کی خاتون سعدیہ یعقوب کا چالان پیش کررکھا تھا ۔ عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعدمجرمہ سعدیہ کو 5سال قید اور 26ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ، عدالتی سزا سنائے جانے کے بعد اے این ایف نے اسے جیل بھجوادیاہے ،مجرمہ سعدیہ کواے این ایف نے نیازی اڈے سے گرفتار کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -